بہاولپور: نوکری کے نام پر اجتما??ی زیادتی اور بے پناہ تشدد کا شکار بننے والی 24 سالہ سی??اب دم توڑ گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق انتہائی تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ سی??اب نے دم توڑ دیا۔ سی??اب کو نوکری کا جھانسا دے کر اجتما??ی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس پر شدید تشدد بھی کیا گیا تھا، جس کی وہ دورانِ علاج تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔
ملزمان 12 روز قبل 24 سالہ سی??اب کو تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوگئ?? تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم غفران سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
متاثرہ لڑکی کے ورثا کے مطابق سی??اب کے جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب ڈالا گیا تھا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات پائے گئے اور اس کے گردے بھی فیل ہوچک?? تھے۔
مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور میں لڑکی سے اجتما??ی زیادتی اور شدید تشدد کی وجہ سے اس کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ذمے دار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔