کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی درخواست پر ڈسٹرکٹ سین??رل میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے ??ا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت آج بروز منگل 10 دسمبر کی رات 12 بجے سے اگلے دو دن تک تک ڈسٹرکٹ سین??رل میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، مظاہروں، جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہ?? کہ اس دوران، 4 یا زائد افراد کے اجتماع کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، کیونکہ شرپسند عناصر کے ذریعے علاقے میں حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہ?? کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
کراچی پولیس نے شہ??یوں سے اپیل کی ہ?? کہ وہ اس حکم کی تعمیل کریں تاکہ شہ?? میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔